مجالس و جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی : ڈاکٹر محمد عمر

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیر صدارت کرائم اور محرم الحرام کے سلسلہ میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں ڈویڑن کے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق میٹنگ میں کرائم کے متعلق تمام پہلوؤں پر تفصیلی جائزہ لیا گیامیٹنگ میں محرم الحرام کی مجالس و جلوسوں کے حوالہ سے امن و امان اور سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق محرم الحرام کی تمام مجالس و جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی عزاداری اور جلوسوں کی سکیورٹی  کے انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے گاروٹس کے گرد و نواح میں روزانہ سرچ آپریشن کیے جائیسیکورٹی سے متعلق درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کریں گے،محرم الحرام میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گیامن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں،