20 محرم الحرام : مجالس و جلوسوں کے فول پروفسکیورٹی انتظامات

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے بیس ویں محرم الحرام کے موقع پر مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق شہر بھر میں 2 ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ۔پولیس کے مطابق شہر میں 88 مجالس اور 10 جلوسوں کے لیے سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سٹی ڈویژن میں 5 جلوس اور 10 مجالس، کینٹ ڈویژن میں 12 مجالس اور 1 جلوس، سول لائنز ڈویژن میں 2 جلوس اور 10 مجالس منعقد ہوں گی۔ صدر ڈویژن میں 8 مجالس جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2 جلوس اور 38 مجالس کو سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 10 مجالس کی سیکیورٹی یقینی بنائی گئی ہے۔