مجالس و جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی

 امن و امان کو برقرار رکھنا لازم، نقص امن کا خطرہ بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں:ایس پی سٹی بلال
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد نے سٹی ڈویڑن کی اہم مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیاایس پی سٹی نے اسلام پورہ اور مصری شاہ سرکل کی مجالس اور جلوسوں کے انتظامی و سیکورٹی امور کا مکمل جائزہ لیادوران وزٹ منتظمین جلوس و مجالس اور اہل علاقہ کے معتبر مکینوں سے ملاقات کی اس موقع پر سرکل افسران اور ایس ایچ اوز سمیت اوایس ا?ئی سٹی مزمل حسین ہمراہ موجود رہے ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق وزٹ کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور حکومتی احکامات پر عملدرا?مد کو یقینی بنانا ہے نقص امن کا خطرہ بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں محرم الحرام کی ا?مد سے قبل ہی سیکورٹی سے متعلق انتظامات کو مکمل کریں گیاہل علاقہ، تاجر کمیونٹی اور منتظمین مجالس و جلوس محرم الحرام کی سیکورٹی معاملات میں تعاون کریں محرم الحرام کی تمام مجالس و جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی