پولیس یوم شہادت علی ؑ کے موقع پر تمام مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی ؑ کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی کے سلسلہ میں ولنٹیئرز کیلئے ٹریننگ سیشن ہوا ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کے مطابق سٹی ڈویڑن سے22 ولنٹئیرز نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیاانسپکٹر شبیہ رضا،لائن افسر احسان الحق و پولیس ٹیم نے ولنٹئیرز کو ٹریننگ دی تمام ولنٹئیرز کو واک تھرو گیٹ،میٹل ڈیٹیکٹر،باڈی سرچنگ کے بارے بریفنگ و ٹریننگ دی گء۔لاہور پولیس یوم شہادت حضرت علی ؑکے موقع پر تمام مجالس و جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔لاہور پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت موجود ہے۔