اسلام آباد: زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: حکومت نے زائدالمیعاد، منسوخ شدہ اور فوت شدگان کے شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز مرحلہ وار بند کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

 وزارت داخلہ نے نادرا کی سفارش پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق نادرا نے 49 لاکھ 6 ہزار 611 ایسے شناختی کارڈز کی فہرست فراہم کی ہے جو یا تو زائدالمیعاد ہیں، منسوخ ہو چکے ہیں یا ان کے حامل افراد وفات پا چکے ہیں، لیکن ان پر اب بھی موبائل سمز رجسٹرڈ ہیں۔

فیصلے کے مطابق:

سال 2017 تک زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ موبائل سمز 30 جون کو بند کی جائیں گی۔
سال 2018 کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز 31 جولائی کو بند ہوں گی۔
سال 2019 اور 2020 کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز 31 اگست اور 30 ستمبر کو بند کی جائیں گی۔
سال 2021 اور 2022 کے شناختی کارڈز پر جاری سمز 31 اکتوبر اور 30 نومبر کو بند ہوں گی۔
سال 2023 تا 2025 تک زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز 31 دسمبر کو بند کر دی جائیں گی۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کی شناخت کے درست اندراج اور فراڈ سے بچاؤ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈز کی بروقت تجدید کروا کر موبائل سروس بند ہونے سے بچ سکتے ہیں۔یہ فیصلہ ملک میں ڈیجیٹل شناخت کے نظام کو بہتر بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔