کراچی کے علاقے ایسٹ میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 217 ریکور شدہ موبائل فون اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔
اس موقع پر ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ ایسٹ پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور جرائم کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی واردات کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرائیں تاکہ بروقت کارروائی کو ممکن بنایا جا سکے۔پولیس حکام کے مطابق ریکور کیے گئے موبائل فون مختلف کارروائیوں کے دوران برآمد کیے گئے تھے، جنہیں قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ان کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔