پی ٹی اے کا شہریوں کو ہدایت: موبائل سروس کے لیے قومی شناختی کارڈ بروقت اپ ڈیٹ کریں

پی ٹی اے کا شہریوں کو ہدایت: موبائل سروس کے لیے قومی شناختی کارڈ بروقت اپ ڈیٹ کریں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا قومی شناختی کارڈ بروقت اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ موبائل فون سروسز کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

پی ٹی اے کے مطابق ایکسپائر شناختی کارڈ یا کسی دوسرے کے نام پر رجسٹرڈ سم کسی بھی وقت بلاک کی جا سکتی ہے۔شہری کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے زائد المیعاد قومی شناختی کارڈ کی فوری تجدید کریں۔یہ اقدام صارفین کے مفادات کے تحفظ اور قابل اعتماد ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے کے لیے پی ٹی اے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔