تہران خالی کرنے کی تجویز ظالمانہ و خوفناک ہے: امریکی رکنِ کانگریس

معصوم شہریوں کا قتل، بڑے پیمانے پر خونریزی یا ایک اور نہ ختم ہونے والی جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ،یاسمین انصاری 
واشنگٹن (آئی این پی )ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس یاسمین انصاری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تہران کو خالی کرنے کی تجویز پر شدید ردعمل دیا ہے اور اسے ظالمانہ اور خوفناک قرار دیا ہے۔یاسمین انصاری جو گذشتہ سال امریکی ایوانِ نمائندگان میں منتخب ہونے والی دوسری ایرانی نژاد رکن بنیں، انہوں  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر کہا کہ تہران تقریباً 1کروڑ آبادی کا بڑا شہر ہے۔ ایرانی عوام آزادی کے مستحق ہیں، مگر معصوم شہریوں کا قتل، بڑے پیمانے پر خونریزی یا ایک اور نہ ختم ہونے والی جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔