ریپبلکن رکن تھامس میسی کی پیش کردہ اس ترمیم کے حق میں ووٹ دوں گا : ڈیموکریٹ رکن کانگریس گریگ کاسر
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ 3.3 ارب ڈالر کی فوجی امداد روکنے کی تجویز پیش کردی گئی ۔ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن کانگریس گریگ کاسر نے اعلان کیا ہے وہ ریپبلکن رکن تھامس میسی کی پیش کردہ اس ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے جس میں اسرائیل کی سالانہ فوجی امداد ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے