تہران پر خوفناک بمباری‘20افرادشہید‘ایران نے اسرائیل پرخیبر میزائل برسادیئے روس نے ایران کو پوزیشن بتا کر درست حملے کرائے:امریکی حکام

 امریکی B-2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے گہرائی میں نصب ایرانی بیلسٹک میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا‘  ایرانی پاسداران انقلاب نے کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائلوں کے ذریعے تل ابیب پر حملہ کیا‘حملے کے وقت سائرن بھی نہیں بجائے گئے
ایرانی ڈرونز نے خلیج عمان میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے بعد جہاز خلیج کے علاقے سے دور چلا گیا‘ 7اسرائیلی ڈرونز مار گرائے،  500 سے زیادہ میزائل اور 2 ہزار ڈرونز فائر کئے: ایران
اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر میزائل حملہ‘خلیجی ممالک پر بھی میزائل داغے گئے‘ایران میں جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 332 ہوگئی‘ایران کے ہتھیار ڈالنے تک کوئی معاہدہ نہیں ہوگا:امریکی صدر ٹرمپ
تہران‘واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری جنگ کے ساتویں روز دارالحکومت تہران پر شدید فضائی بمباری کی گئی، جسے حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ شدید حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رات بھر تہران کے مختلف علاقوں میں زور دار دھماکے سنے گئے اور کئی مقامات سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے‘امریکی فوج کے مطابق  امریکی B-2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے گہرائی میں نصب ایرانی بیلسٹک میزائل لانچرز کو نشانہ بنایاامریکا اور  رپورٹس کے مطابق حملوں میں رہائشی علاقوں کے قریب اور تہران یونیورسٹی کے اطراف بھی دھماکے ہوئے۔امریکی فوج کے مطابق  امریکی B-2 Spirit اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے گہرائی میں نصب ایرانی بیلسٹک میزائل لانچرز کو نشانہ بناتے ہوئے درجنوں طاقتور پینیٹریٹر بم گرائے۔دریں اثناء ایرانی پاسداران انقلاب نے کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائلوں کے ذریعے تل ابیب پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر ایک ساتھ درجنوں ڈرونز اور میزائل داغے۔ تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان حملوں میں کتنا جانی یا مالی نقصان ہوا ہے۔ اس دوران شہر میں حملے کے وقت سائرن بھی نہیں بجائے گئے۔دوسری جانب ایرانی ڈرونز نے خلیج عمان میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ روسی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد امریکی طیارہ بردار جہاز خلیج کے علاقے سے دور چلا گیا۔ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے کارروائی کرتے ہوئے 7 اسرائیلی ڈرونز طیارے مار گرائے ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق یہ ڈرون ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ہلال احمر ایران اور اسرائیلی محکمہ صحت نے جنگ میں ابتک کے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ہلال احمر ایران کے مطابق ایران میں جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 332 ہوگئی، بمباری سے 3 ہزار 643 عوامی مراکز، 3 ہزار 90 گھر تباہ ہوئے، 24 طبی مراکز اور ہلال احمر کے 9 دفاتر کو نشانہ بنایا گیا‘سرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں نے اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے بن گورین 
ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کہا  ہے  اب ایران کے لیے واحد قابل قبول راستہ غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنا بچا ہے۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ایران کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوگا سوائے اس کے کہ وہ مکمل طور پر ہتھیار ڈال دے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ہتھیار ڈالنے کے بعد ایک ایسی قیادت کا انتخاب کیا جائے گا جو قابل قبول اور بہتر ہو۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس کے بعد امریکا اور اس کے اتحادی ایران کو تباہی کے دہانے سے نکالنے اور معیشت کی بحالی کے لیے کام کریں گے۔ امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ اس طرح ملک پہلے سے زیادہ مضبوط اور ترقی یافتہ ہو سکے گا۔