واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا کے معروف ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر دو امریکن ایئرلائنز کے طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں طیارے رن وے پر روانگی کے لیے تیار تھے۔ایف اے اے کے مطابق چارلسٹن جانے والی فلائٹ 5490(CRJ900) نے نیویارک جانے والی فلائٹ 4522 (Embraer E175) کے ونگ ٹِپ سے ٹکرایا۔ خوش قسمتی سے کسی بھی مسافر یا عملے کو چوٹ نہیں آئی۔نیویارک جانے والی پرواز میں تین امریکی کانگریس اراکین بھی سوار تھے۔