تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیلی رکنِ پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے یائیر نیتن یاہو کو والد پر مبینہ حملے کے بعد میامی امریکا بھیج دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ الزام لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ نعامہ لازیمی نے لگایا، جنہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ یائیر نیتن یاہو کی امریکا میں قیام کے لیے سکیورٹی فنڈز جاری رکھنے کا کیا جواز ہے؟۔