واشنگٹن(آئی این پی ) امریکہ میں فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن کانگریس مین رینڈی فائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مسلمانوں کا موازنہ کتوں سے کیا، جس پر ملک بھر میں غم و غصہ پھیل گیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے بیان کی مذمت شہری حقوق کی تنظیموں نے کی اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کانگریس مین سے استعفے کا مطالبہ کیا۔واشنگٹن میں قائم تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے ایوانِ نمائندگان کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بیان کی مذمت کرے اور متعلقہ رکن کے خلاف کارروائی عمل میں لائے