ٹرمپ آرگنائزیشن کا ٹرمپ موبائل شروع کرنے کا اعلان

واشنگٹن (آئی این پی )ٹرمپ آرگنائزیشن نے اپنی نئی ٹیلی کمیونیکیشن سروس ٹرمپ موبائل کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔ غیرملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق یہ سروس جدید سہولیات سے آراستہ ہو گی اور اس کے تمام کال سینٹرز امریکا میں واقع ہوں گے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ موبائل صارفین کو لامحدود ٹیکسٹنگ، آن لائن طبی مشورے اور سفرکے دوران ہنگامی امداد جیسی سہولیات فراہم کرے گا۔