اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ جن کیسز کی لائیواسٹریمنگ ہوئی، اس کا نتیجہ بڑا منفی آیا ہے۔مختلف جامعات کے بی پی ایس اساتذہ کی پرموشن سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں مقدمے کے حوالے سے ایچ ای سی کی پالیسی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل درخواست گزار سے دلائل طلب کرلیے۔دورانِ سماعت موبائل ریکارڈنگ کرنے پر عدالت درخواست گزار ٹیچر پر برہم ہو گئی اور عدالتی عملے نے متعلقہ شخص سے موبائل فون ضبط کر لیا