اسلام آباد(آئی این پی)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان عالمی ڈیجیٹل شراکت داری اور جدید ٹیکنالوجیز میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان نے کویت میں پانچویں جنرل اسمبلی کے دوران 'ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او ) کی صدارت سنبھال لی۔ اس اجلاس میں 16 رکن ممالک کے سینئر حکام ایشیا، افریقہ اور یورپ سے شریک ہوئے۔وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی سطح پر ڈیجیٹل تعاون، سائبر سیکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کا اعلان کیا