کینیڈا: سکھ تنظیموں کا جی 7اجلاس سے قبل مودی کے خلاف زبردست احتجاج

مودی کو کٹہرے میں ہونا چاہیے تھا، جی 7اجلاس میں اس کی شرکت عالمی اقدار پر سوالیہ نشان ہے، سکھ رہنما
اوٹاوا(آئی این پی ) سکھ تنظیموں نے جی 7اجلاس سے قبل مودی کے خلاف زبردست احتجاج ریکارڈ کرایا۔کینیڈا میں ہونے والے جی 7 اجلاس میں مودی کو سفارتی مجبوری کی وجہ سے دعوت ملی تاہم مودی کے کینیڈا پہنچنے پر سکھ فار جسٹس اور خالصتان تحریک کے ہزاروں سکھوں نے شدید احتجاج کیا۔سکھ کمیونٹی کینیڈا میں قتل کئے گئے ہردیب سنگھ نجر کے حق میں نعرے بازی کرتی رہی۔سکھ رہنمائوں نے کہا کہ کینیڈا جی 7کے رہنمائوں کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ مودی سرکار قاتل حکومت ہے، مودی کو مدعو کرنا درست نہیں۔مودی کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر کٹہرے میں ہونا چاہیے تھا، جی 7 اجلاس میں اس کی شرکت عالمی اقدار پر سوالیہ نشان ہے۔