سکھ تنظیموں کا کینیڈین حکومت سے مودی کو جی 7اجلاس میں مدعو نہ کرنے کا مطالبہ

 جب تک بھارت کینیڈا میں مجرمانہ تحقیقات میں تعاون نہ کرے اسے مدعو نہ کیا جائے،ٹورنٹو سکھ فیڈریشن
ٹورنٹو(آئی این پی )سکھ تنظیموں نے کینیڈین حکومت سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جی 7 اجلاس میں مدعو نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔بھارتی حکومت کی سکھوں کیخلاف ٹارگٹ کلنگ پر کینیڈین سکھ برادری کا بڑا مطالبہ سامنے آیا ہے، کینیڈا کی سکھ تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مودی کو جی 7 اجلاس میں مدعو نہ کیا جائے۔سی بی سی نیوز کے مطابق کینیڈا جی 7 کے رہنمائوں کی میزبانی کر رہا ہے، اجلاس میں فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکا اور یورپی کمیشن کے صدور شامل ہیں۔ٹورنٹو کی سکھ فیڈریشن کا موقف ہے کہ مودی کو مدعو کرنا درست نہیں، جب تک بھارت کینیڈا میں مجرمانہ تحقیقات میں تعاون نہ کرے اسے مدعو نہ کیا جائے۔