سکھ برادری کا مذہبی تہوار، 2100 سکھ بھارتیوں کو پاکستانی ویزے جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جاری شدہ ویزوں کی کل تعداد 2100 سے زائد ہے۔ترجمان کے مطابق ویزے باباگرونانک دیوجی کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیلیے جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تقریبات 4 تا 13 نومبر  2025ء￿  تک پاکستان میں منعقد ہوں گی، جس میں سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد میں آمد متوقع ہے