اوٹاوہ (آن لائن) کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کے واقعات اور مبینہ غیر ملکی مداخلت کے حوالے سے سامنے آنے والی تازہ تفصیلات نے ایک بار پھر بھارت پر سنگین الزامات کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ کینیڈین حکام اور ذرائع ابلاغ میں شائع رپورٹس کے مطابق ان معاملات میں بھارت کے ممکنہ کردار سے متعلق شواہد اور بیانات نے سفارتی کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے۔کینیڈین جریدے نیشنل پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) کے ترجمان ایرک بالسام نے ای میل کے ذریعے اس امر کی تصدیق کی کہ بھارت کینیڈا میں غیر ملکی مداخلت اور جاسوسی کے معاملات میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے