خیبرپختونخوا بجٹ میں ٹریفک جرمانے بڑھانے کا فیصلہ

پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا بجٹ 2025-26میں ٹریفک جرمانے بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔فنانس بل کے مطابق ٹریفک جرمانوں میں 3پہیوں والی گاڑیوں کیلئے الگ سلیب شامل ہے، چنگ چی، لوڈر رکشے کیلئے چالان 200سے 10ہزار تک بڑھانے کی تجویز ہے۔چنگ چی اور لوڈر رکشے کو روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 5ہزار جرمانہ ہو گا، چنگ چی اورلوڈر رکشے کو دوبارہ روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر ڈبل جرمانہ کرنے کی تجویز ہے۔فنانس بل میں فیک لائسنس پر گاڑی چلانے والوں پر 5سے 10ہزار جرمانہ تجویز کیا گیا ہے، کم عمر ڈرائیورز پر جرمانوں میں اضافہ بھی تجویز میں شامل ہے۔18سال سے کم عمر نوجوانوں کو موٹر سائیکل چلانے پر جرمانہ 3ہزار کرنے کی تجویز ہے، کم عمر ڈرائیورز کو گاڑی چلانے پر جرمانہ 5ہزار کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔