لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک چالان میں اضافے کیلئے سمری آخری مراخل میں داخل بڑی گاڑیوں کے بڑے چالانوں سمیت20 قوانین پر جرمانے بڑھانے کے لیے سمری کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے بڑی گاڑیوں کے بڑے چالانوں سمیت دیگر چالان کی رقم بڑھانے کے لیے سمری تیار کی گئی تھی۔محکمہ خزانہ نے سمری کو ابتدائی طور پر منظور کر لیا جس کے بعد کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گاٹریفک پولیس کی جانب سے بڑی گاڑیوں کے چالان 20 ہزار روپے تک تجویز کیے گئے تھے جو پہلے صرف 500 سو روپے تھالینڈ کروزر سمیت اٹھارہ سو سی سی گاڑیاں بھی بڑی گاڑیوں میں شمار کی جائیں گی۔