قوانین پر عمل نہ کرنے پرسزا بھی 6 ماہ سے بڑھا کر 10 سال کرنے کی تجویز دی گئی :عرفان کھوکھر
لاہور(کرائم رپورٹر )ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا اوگرا نے غیر معیاری ایل پی جی سلنڈروں کی فروخت روکنے اور انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ایل پی جی کے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سزائیں اورجرمانہ کئی گنا بڑھا دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا ایل پی جی کاروبار کے قوانین پر عمل نہ کرنے پر پہلے صرف 3 ہزار روپے جرمانہ تھااب اسے کم سے کم 10 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ1کروڑ کرنے کی تجویز ہے جبکہ سزا بھی 6 ماہ سے بڑھا کر 10 سال اور یہ جرم ناقابل ضمانت کرنے کی تجویز دی گئی ۔ اب ایل پی جی کا غیر معیاری سلنڈر یا آلات فروخت کرنے کا بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔ ایل پی جی کے قوانین پر عمل نہ ہوا تو 10 سال قید کی سزا بھی ہوگی۔