بجٹ میں سولر پینلزاورکھاد پر ٹیکس نہ بڑھانے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کے لئے اہم فیصلے کرلئے۔ ذرائع کے مطابق سولر پینلز پر سیلز ٹیکس نہ بڑھانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے،اسی طرح کھاد پر ٹیکس نہ بڑھانے کا حتمی بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تنخواہ داروں پر انکم ٹیکس کس مقدار سے کم ہوگا؟یہ فیصلہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کم کرنے کی تجویز ذرائع کے مطابق کئی اشیا کی درآمدات پر انکم ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر دو فیصد کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ،کئی اشیا کی درآمدات پر انکم ٹیکس 2.50 فیصد سے بڑھا کر 5.50 فیصد کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے۔