اسلام آباد (آئی این پی ) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اراکین کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جب پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری اظہار خیال کر رہی تھیں۔ تو اس دوران ایم کیو ایم اراکین نے شورشرابا شروع کر دیا۔شازیہ مری نے کہا کہ اگر آپ سندھ کے بیٹے ہیں تو نہروں کے معاملے پر ہمارا ساتھ دیں۔ جبکہ آپ کراچی، حیدر آباد کو سندھ سے الگ نہیں کر سکتے۔ کراچی سندھ کا ہے اور سندھ کا ہی رہے گا۔شازیہ مری کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اراکین نے احتجاج شروع کر دیا۔ ایم کیو ایم کی رکن آسیہ اسحاق پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری کی نشست کے قریب آ گئیں۔ اس دوران ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اراکین میں شدید تلخ کلامی بھی ہوئی۔