چوروں کی تصاویر لانے پر پابندی لگائی جائے، جان لیں ہم نہ نونی ہیں نہ جنونی، ان کو رلائوں گا:ایمل ولی
پی ٹی آئی ارکان کا چیئر مین ڈائس کے سامنے ایمل ولی کیخلاف احتجاج ‘حکومتی ارکان نے بیچ بچائو کرایا
اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران ایمل ولی خان اور اپوزیشن اراکین میں شدید تلخ کلامی ہوئی، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور حکومتی اراکین نے بیچ بچا ئو کرایا ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران سینیٹر ایمل ولی خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چوروں کی تصاویر لانے پر پابندی لگائی جائے، یہ جان لیں ہم نہ نونی ہیں نہ ہی جنونی ان کو رلائوں گا۔سینیٹر ایمل ولی کے مطالبے پر پی ٹی آئی اراکین نے شدید شورشرابہ کیا اورچیئرمین ڈائس کے سامنے ایمل ولی کیخلاف احتجاج کیا۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور حکومت اراکین نے بیچ بچائو کی کوشش کی۔