پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور ن لیگ نے مفادات کے لئے سیاسی اتحاد بنائے: منعم ظفر

کراچی(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے سیاسی اتحاد بنائے، پی ڈی ایم سمیت دیگر اتحاد عوام کے لیے نہیں بلکہ اقتدار اور این آر او کے حصول کے لیے قائم کیے گئے، سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا۔ادارہ نورِحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ 2008 سے 2013 تک پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کی اتحادی رہیں، جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتیں اکٹھی ہوگئی تھیں