نورین نیازی کے معرکۂ حق اور پاک فوج سے متعلق بیان پر نئی بحث چھڑ گئی

نورین نیازی کے معرکۂ حق اور پاک فوج سے متعلق بیان پر نئی بحث چھڑ گئی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکۂ حق اور پاک فوج سے متعلق دیا گیا ایک بیان سامنے آنے کے بعد سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران نورین نیازی نے معرکۂ حق کے حوالے سے افواجِ پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ "معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا۔"انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ کرنے سے گریز کیا، کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا۔تاہم نورین نیازی کے ان دعوؤں کے حق میں کوئی قابلِ تصدیق شواہد پیش نہیں کیے گئے، اور نہ ہی متعلقہ حکومتی یا عسکری اداروں کی جانب سے ان بیانات کی تصدیق کی گئی ہے۔اس معاملے پر تاحال پاکستان کی حکومت، افواجِ پاکستان یا بھارتی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔