ہانیہ عامر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں بڑی تبدیلی، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

ہانیہ عامر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں بڑی تبدیلی، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

ہانیہ عامر نے ایک بار پھر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں اچانک بڑی تبدیلیاں کرکے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

 اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تقریباً تمام تصاویر اور پوسٹس ہٹا یا چھپا دی ہیں، جبکہ پروفائل تصویر بھی تبدیل کرکے ایک سادہ شناختی کارڈ طرز کی تصویر لگا دی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس وقت ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پروفائل پر صرف 11 پوسٹس موجود ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ اداکارہ کسی نئے پراجیکٹ، ڈرامے یا بڑے اعلان کی تیاری کر رہی ہیں، جبکہ بعض اسے ان کی سوشل میڈیا ری برانڈنگ قرار دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے “کچھ بڑا آنے والا ہے” اور “ہانیہ ضرور کوئی خاص سرپرائز پلان کر رہی ہیں” جیسے تبصرے تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ اداکارہ کی نئی پروفائل تصویر بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر حال ہی میں انسٹاگرام پر 20 ملین فالوورز کا سنگِ میل عبور کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنی تھیں۔ دوسری جانب حالیہ دنوں میں نیویارک میں عاصم اظہر ک کے کنسرٹ میں ان کی شرکت نے بھی سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی تھی۔ ماضی میں دونوں فنکاروں کے تعلقات سے متعلق افواہیں گردش کرتی رہی ہیں، اور اب مداح ایک بار پھر مختلف اندازے لگا رہے ہیں۔تاہم ہانیہ عامر نے تاحال اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں ہونے والی ان بڑی تبدیلیوں پر کوئی باضابطہ وضاحت نہیں دی۔