نورین نیازی اور بشری بی بی کی فیملی کو بانی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

نورین نیازی اور بشری بی بی کی فیملی کو بانی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

بانی تحریک انصاف کی بہن نورین نیازی کو ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔

 وہ اڈیالہ گیٹ نمبر پانچ سے روانہ ہو گئی ہیں، جہاں سے وہ ملاقات کے لیے جا رہی ہیں۔اسی طرح، بشری بی بی کی فیملی کو بھی ملاقات کی اجازت مل چکی ہے، اور بھابھی مہرالنسا اور بیٹی کورثم مانیکا جیل کے اندر ملاقات کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی رہنما علیمہ خان بھی اڈیالہ پہنچ گئی ہیں، تاہم پولیس نے فیکٹری ناکہ پر ان کو روک لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے علیمہ خان کو روکنے کے بعد، صورتحال حساس ہو گئی ہے۔