ایرانی حملہ کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی تنصیب پر، متعدد افراد زخمی اور بڑے پیمانے پر نقصان

ایرانی حملہ کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی تنصیب پر، متعدد افراد زخمی اور بڑے پیمانے پر نقصان

ایرانی حملے میں کویت پیٹرولیم کارپوریشن (KPC) کی ایک تیل تنصیب کو نشانہ بنائے جانے کے بعد متعدد افراد زخمی ہونے اور بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حملے کے نتیجے میں تنصیب کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ایران کے سینئر فوجی مشیر محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملے جاری رکھے تو تہران موجودہ تنازع کو مکمل علاقائی جنگ میں تبدیل کر سکتا ہے۔اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ اب "جنگ یا مذاکرات" کی پالیسی ختم ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق 12 روزہ جنگ کے دوران ایران نے اپنی حکمتِ عملی کے تحت تنازع کو خطے میں پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران نے اس عرصے میں کویت یا دیگر ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو براہِ راست نشانہ نہیں بنایا۔خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ کی سیکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے، جبکہ عالمی برادری فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔