تہران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد بڑے پیمانے پر رہائشی نقصان، تقریباً 33 ہزار مکانات متاثر ہوئے.
تہران کے شہری حکام نے تصدیق کی ہے کہ جاری حملوں کے نتیجے میں تقریباً 33 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ مکانات میں معمولی نقصانات جیسے شیشے، دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹنا شامل ہیں، جبکہ کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور انہیں مکمل تعمیر نو یا بڑے پیمانے پر مرمت کی ضرورت ہے۔1,869 خاندان بے گھر ہو گئے، جن میں سے تقریباً 1,245 خاندانوں کو 23 رہائشی کمپلیکسز میں منتقل کیا گیا۔متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل شروع، اب تک 4 ہزار سے زائد گھروں کی مرمت کی جا چکی ہے۔
مرمت کا کام بلدیاتی اداروں کی جانب سے یا تو براہِ راست کیا جا رہا ہے یا مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ نقصان انسانی بحران کو بڑھا رہا ہے اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی ایک بڑا چیلنج ہے۔یہ صورتحال تہران کے شہری علاقوں میں رہائش اور بنیادی سہولیات کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔