کویت میں ایک ایرانی حملے کے نتیجے میں بجلی پیدا کرنے اور پانی صاف کرنے والے پلانٹ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ ایک بھارتی شہری ہلاک بھی ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ کویت کی وزارت بجلی کے تحت چلنے والے پلانٹ کی ایک سروس بلڈنگ پر کیا گیا۔ حملے کے فوری بعد تکنیکی اور ہنگامی رسپانس ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں تاکہ نقصان کا جائزہ لیا جائے اور آپریشن معمول کے مطابق جاری رکھا جا سکے۔کویتی حکام نے اس واقعے کو ایران کی جانب سے علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں قرار دیا، خاص طور پر امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ تنازعات کے بعد۔ وزارت نے مزید بتایا کہ حملے کے فوری بعد پلانٹ کے عملے اور تکنیکی ٹیموں نے حفاظتی اقدامات کیے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔ایران کی جانب سے اس حملے کے بارے میں کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور نقصان کی مکمل رپورٹ جلد مرتب کی جائے گی۔