بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی: سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی: سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں میں سلطان اکرم راجہ اور دیگر وکلا نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، جس پر عدالت سے توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، ہوم سیکرٹری پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔سماعت کے دوران بیرسٹر علی ظفر اور اظہر صدیق سمیت دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام فریقین سے تین ہفتوں میں تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔