سپریم کورٹ نے عمران خان کی ہتک عزت کیس کی اپیل 31 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کر دی

سپریم کورٹ نے عمران خان کی ہتک عزت کیس کی اپیل 31 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کر دی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہتک عزت کیس میں اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

کیس کی سماعت 31 مارچ کو ہوگی اور تین رکنی بینچ جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں یہ معاملہ سنبھالے گا۔ بینچ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔عمران خان نے ہتک عزت کیس کے دوران ٹرائل میں شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل پر اعتراض اٹھایا تھا، جسے عدالت میں زیر غور لایا جائے گا۔اس کیس کا تعلق پاناما کیس کے دوران عمران خان کے جانب سے سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف پر 10 ارب روپے کی آفر کے الزام سے ہے۔ہتک عزت کیس پاکستان میں گزشتہ آٹھ سال سے زیر سماعت ہے اور مختلف قانونی پیچیدگیوں کے باعث کئی بار زیر التوا رہا۔عدالت کی سماعت کے بعد ہی آگے کے قانونی اقدامات اور ممکنہ فیصلے کے بارے میں واضح صورتحال سامنے آئے گی۔