پاکپتن(خصوصی رپورٹ) معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا، ملزمان نے نوجوان کو چاقو کے وار سے شدید زخمی کردیا۔سبزی منڈی پاکپتن کے باہر معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے پر ملزموں نے 23 سالہ نوجوان سلمان ولد صابر کو چاقو کے وار سے شدید زخمی کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 نے نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاکپتن منتقل کردیا۔