خاتون کا ایس ایچ اوتھانہ صدر چیچہ وطنی پر تشدد کا الزام

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) ایس ایچ او تھانہ صدر چیچہ وطنی پر خاتون کی جانب سے گھر میں مبینہ غیر قانونی داخلے اور تشدد کے سنگین الزامات، اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ گلستان کالونی کی رہائشی افشاں بی بی کے مطابق گزشتہ رات ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ ان کے گھر پہنچے، مبینہ طور پر دیواریں پھلانگ کر زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور ان کے کمسن بچوں کے سامنے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا،گھر خالی کرنے پر بھی دبا ئو ڈالا گیا۔ خاتون نے بتایا کہ اس کی اپنے شوہر سے گھریلو ناچاقی چل رہی ہے اور وہ اس سے قبل اپنے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف مبینہ تشدد اور ہراسانی کی درخواست تھانہ صدر چیچہ وطنی میں جمع کرا چکی ہے۔ واضح رہے کہ ان الزامات کی سرکاری سطح پر تاحال تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔