چیچہ وطنی:کار درخت سے جا ٹکرائی‘دولہا اور دلہن جاں بحق

37 بارہ ایل کے قریب حادثہ ہوا‘محمد یوسف اور سونیا موقع پر جاں بحق‘2خواتین شدید زخمی

چیچہ وطنی(نمائندہ حریف،تحصیل رپورٹر) نیشنل ہائی وے پر بارات والی کار حادثہ کے شکار، دولہا اور دلہن جاںبحق، دو خواتین شدید زخمی۔  37 بارہ ایل کے قریب بارات والی کار کو حادثہ پیش آیا، کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دولہا موقعہ پر جبکہ دولہن ہسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔ حادثے میں دو خواتین بھی شدید زخمی ہوئیں۔جاں بحق افراد میں دولہا محمد یوسف اور دلہن سونیا بی بی شامل ہیں