22یونٹس کی چیکنگ کے دوران 2یونٹس بند ،18 یونٹس کو 4لاکھ کے جرمانے
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے علی الصبح سے رات گئے تک آپریشن کے دوران 1ہزار 550لیٹر ناقص آئل، 200کلو مضر صحت گوشت سمیت ممنوعہ اجزا تلف کر دیں ، 22یونٹس کی چیکنگ کے دوران 2یونٹس بند اور 18 یونٹس کو 4لاکھ 56ہزار کے جرمانے عائد جبکہ 2مقدمات درج کروا دی گئی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کیں۔ انہوں نے بتایا کہ بکر منڈی میں حویلی سے ناقص گوشت بر آمد، جعلسازی پر مقدمہ درج کروا دیا گیا، سمسانی روڈ پر آئل گودام کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر ایف آئی آر کروائی گئی، جی ٹی روڈ پر معروف ریسٹورنٹ اور گھوڑے شاہ میں 1یونٹ بند کیا، یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، قوانین کی خلاف ورزی پائی گئی، استعمال شدہ آئل کو بغیر ڈھانپے کنٹینرز اور ٹین میں سٹور کیا گیا تھا، انتہائی لازم ریکارڈ اور ضروری ٹریسیبیلٹی دستاویزات عدم موجود پائی گئیں، قوانین کے خلاف برتنوں کو نان فوڈ گریڈ سرف سے دھویا جارہا تھا، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے، فریزر کی ناقص صورتحال اور بدبودار ماحول پایا گیا۔