وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے لیے 50 ملین گیلن یومیہ اضافی پانی مانگ لیا

کراچی(آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے لیے حب ڈیم سے 50 ملین گیلن یومیہ اضافی پانی مانگ لیا۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کے فور منصوبے اور آر بی او ڈی سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیربلدیات سعید غنی، وزیر آبپاشی جام خان شورو، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری آغا واصف ، سیکرٹری آبپاشی ظریف کھیڑو اور کے فور منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عامر مغل نے شرکت کی۔ملاقات کے ابتدا میں مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی کو پانی کی سپلائی بڑھانے کیلیے متوازی کینال بنا رہی ہے۔ انہوں نے کراچی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے یومیہ 50 ملین گیلن اضافی پانی مختص کرنے پر زور دیا۔