داتا دربار کے سامنے پائپ لائن پھٹنے سے گیس کا شدید اخراج شروع ہوگیا ، قریبی علاقوں میں ح?فاظتی اقدامات مکمل
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور میں داتا دربار کے سامنے جاری تعمیراتی کاموں کے دوران اچانک گیس کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے باعث علاقے میں گیس کا شدید اخراج شروع ہو گیا۔ واقعہ کے بعد موقع پر موجود مزدوروں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔عینی شاہدین کے مطابق منصوبے پر کام کرنے والی لیبر نے فوری طور پر گیس کے اخراج کو روکنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ مزدوروں نے عارضی طور پر لکڑی اور پتھروں کو جوڑ کر گیس پائپ لائن بند کرنے کی کوشش کی تاکہ صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔واقعہ کی اطلاع متعلقہ محکموں کو دے دی گئی، جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ گیس کے اخراج کے باعث قریبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات اختیار کیے گئے اور لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔