اسلام آباد (یواین پی)یورپی کمیشن نے پاکستان کو جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز ( جی ایس پی)پلس اسکیم سے سب سے بڑا مستفید ملک قرار دے دیا۔یورپی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2024 میں پاکستان کی ساڑھے 7 ارب یورو مالیت کی برآمدات جی ایس پی پلس رعایتوں کے لیے اہل رہیں۔رپورٹ کے مطابق جی ایس پی پلس کے باعث پاکستان کو 2024 میں تقریبا 732 ملین یورو کی ٹیرف بچت ہوئی۔ یورپی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے یورپی تجارتی رعایتوں کے استعمال کی شرح 95.1 فیصد تک پہنچا دی