بھارت سے پاکستان میں داخل ہونیوالے دریائے چناب میں پانی کی مسلسل کمی

اسلام آ باد(آئی این پی) بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔واپڈا کے ڈیٹا میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ہیڈمرالہ کے مقام پر 4 روز کے دوران پانی کی آمد میں 21600کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔