بھارت نے دریائے چناب میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ دیا

ایل او سی کے قریب مقبوضہ جموں کے علاقے اکھنور میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی
جہلم(آئی این پی)بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد آبی دہشت گردی جاری ہے، بغیر اطلاع دیئے دریائے جہلم کے بعد دریائے چناب میں بھی پانی چھوڑ دیا‘ ایل او سی کے قریب مقبوضہ جموں کے علاقے اکھنور میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے، جس کے باعث شہریوں نے دریا کے قریب کے علاقے خالی کرنا شروع کردیئے ہیں