بھارت نے دریائے چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیا

ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ، گلیہار کے بعد سلال ڈیم کے دروازے بھی بند کر دئیے
بھارت نے پاکستان کو اطلاع دئیے بغیر  مقبوضہ کشمیر میں 2 ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا
 اسلام آباد،سرینگر(آئی این پی )بھارت کی جانب سے 24 گھنٹے پانی بند رکھنے کے بعد دریائے چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیا گیا۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، چند گھنٹے قبل خشک نظر آنے والا دریا اب 28 ہزار کیوسک تک بھر چکا ہے۔محکمہ آبپاشی کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی کا یہ اچانک اخراج خطرناک صورتحال پیدا کر سکتا ہے اور  پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے، مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔دریں اثناء ، بگلیہار کے بعد سلال ڈیم کے دروازے بھی بند کر دئیے گئے۔بھارت نے اپنی  آبی جارحیت  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں 2 ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساںادارے  کے مطابق بھارت پاکستان کو اطلاع دئیے بغیر مقبوضہ کشمیر میں 2  پن بجلی منصوبوں پر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ طاس معاہدہ بھارت کو پابند کرتا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرسکتا۔بھارت اس سے پہلے غیر قانونی طور پر سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرچکا ہے۔ 
پانی چھوڑدیا