مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی مسئلہ کشمیر کا حل نہیں:سردار مسعود

 آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری ہی اس دیرینہ مسئلے کا قابل عمل حل ہے 
 مقبوضہ علاقے کی ریاستی حیثیت کی بحالی میں تاخیر نئی دہلی کی بدنیتی کو ظاہر کرتی ہے:سابق صدر 
اسلام آباد(آئی این پی) آزاد کشمیر کے سابق صدر اور امریکہ، چین اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے مقبوضہ جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی محض ایک جزوی انتظامی اقدام ہوگا اور یہ اقدام کشمیری عوام کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقِ خودارادیت کا متبادل نہیں ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ایک حل طلب بین الاقوامی مسئلہ ہے، جس کا فیصلہ صرف آزاد، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے ہی ممکن ہے