مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں قرارداد منظور‘ریاستی حیثیت بحال کرنیکامطالبہ

نیشنل کانفرنس کے رہنما اور نائب چیف منسٹر سرندر سنگھ چودھری نے قرارداد پیش کی‘بی جے پی ارکان کا احتجاج ‘ نعرے بازی 

سری نگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر کیوزیراعلی عمرعبداللہ کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی کوششیں، جموں و کشمیر کی نو منتخب قانون ساز اسمبلی نے آئینی حقوق اور ریاستی درجے کی بحالی کے لیے قرارداد زبانی ووٹنگ کے بعد کثرتِ رائے سے منظور کر لی ۔ جموں و کشمیر اسمبلی نے آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے نیشنل کانفرنس کے رہنما اور نائب چیف منسٹر سرندر سنگھ چودھری نے اس قرارداد کو پیش کیا، جس میں بھارتی حکومت سے مذاکرات کی اپیل کی گئی تاکہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور آئینی ضمانتیں بحال کی جائیں۔قرارداد میں زور دیا گیا کہ بحالی کی کوششوں کو قومی اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے جموں و کشمیر کے عوام کی جائز امنگوں کا احترام کرنا چاہیے۔بی جے پی کی مخالفت کے باوجود اسپیکر عبد الرحیم رادھر نے قرارداد کو ووٹنگ کے لیے پیش کیا اور یہ قرارداد منظور ہو گئی ،جس کے بعد سپیکر نے مختصر وقفہ کیا۔ قرارداد کی صرف بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان نے مخالفت کی ، بی جے پی کے اراکین نے احتجاج کیا کہ یہ قرارداد دن کے ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے اور نعرے بازی کرتے رہے