موٹروے پولیس کا فارماسوٹیکل انڈسٹری میں روڈ سیفٹی سیشن

ڈرائیونگ کے اصول، سیٹ بیلٹ، تیز رفتاری کے نقصانات پر لیکچر
لاہور (کرائم رپورٹر) موٹروے پولیس سینٹرل زون کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کی ہدایت پر فارمابسوٹیکل انڈسٹری لاہور میں روڈ سیفٹی تربیتی سیشن منعقد کیا۔ سیشن میں شرکاء￿  کو ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر، تیز رفتاری کے نقصانات، سیٹ بیلٹ کے استعمال اور ٹریفک قوانین کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔موٹروے پولیس افسران نے شرکاء￿  کے سوالات کے جوابات دیے اور عملی مشورے بھی فراہم کیے تاکہ ڈرائیونگ میں حفاظتی اصول اپنائے جا سکیں۔ شرکاء￿  نے سیشن کو معلوماتی قرار دیا اور پولیس کی کاوش کو سراہا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایسے آگاہی پروگرام ملک بھر میں جاری رہیں گے تاکہ حادثات کی شرح کم کی جا سکے۔