موٹروے پولیس کی مساجد میں روڈ سیفٹی آگاہی مہم

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس کی سروس ایریاز کی مساجد میں روڈ سیفٹی آگاہی مہم موٹروے پولیس زون ایم سی 1 کی جانب سے سروس اور ریسٹ ایریاز کی مساجد میں آگاہی مہم چلائی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مسافروں کو اہم احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔مسافروں کو سروس ایریاز میں اجنبی افراد سے محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی۔نقدی اور لین دین میں ہوشیاری برتنے پر زور دیا گیا۔جعلی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سے ہوشیار رہنے اور صرف موٹروے پولیس سے رابطہ کرنے کی تلقین کی گئی۔عوام کو بتایا گیا کہ وہ موٹروے پر گاڑی ہارڈ شولڈر پر نہ روکیں بلکہ صرف سروس اور ریسٹ ایریاز میں پارک کریں۔اس موقع پر روڈ سیفٹی اسٹالز بھی لگائے گئے جہاں پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور عوام کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔موٹروے پولیس کی اس کوشش کو مسافروں اور عام شہریوں نے بھرپور سراہا اور اسے ایک مثبت اور بروقت اقدام قرار دیا۔