موٹروے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی سیمینار ،طلباو طلبات کی شرکت

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس کے زیر اہتمام بحریہ یونیورسٹی لاہور میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقادموٹروے پولیس کے زیر اہتمام بحریہ یونیورسٹی، جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک شاندار روڈ سیفٹی سیمینار منعقد کیا گیاجس کا مقصد طلباء و طالبات اور نوجوان ڈرائیورز میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے کلچر کو فروغ دینا تھا ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تقریب میں ڈی آئی جی موٹرویپولیس عمران شاہد، ایس پی  شہباز عالم اور ڈائریکٹر بحریہ یونیورسٹی کموڈور ریٹائرڈجواد احمد قریشی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صنعت و تعلیم کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمان بھی شریک ہوئے۔سیمینار میں شرکاء کو تھکاوٹ کے دوران ڈرائیونگ کے جان لیوا نقصانات، دفاعی  اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، سیفٹی ہیلمٹ کے استعمال، اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے خطرناک اثرات سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ مقررین نے گاڑی کی بروقت دیکھ بھال اور اوور اسپیڈنگ سے اجتناب پر بھی زور دیاڈی آئی جی موٹروے پولیس عمران شاہد نے کہا ہے روڈ سیفٹی سیمینارز نوجوانوں میں روڈ سیفٹی کے شعور کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، تاکہ حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر ڈی ائی جی طلباء و شرکاء میں سووینئرز اور گفٹ ہیمپرز تقسیم کیے گئے۔